اقوام متحدہ میں اصلاحات پر ہندوستان پُرامید

اقوام متحدہ۔ 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فیصلہ کیا ہے کہ سلامتی کونسل میں اصلاحات کے بارے میں بات چیت کا سلسلہ اگلے اجلاس میں بھی جاری رہے گا۔ ہندوستان کے سفیر برائے اقوام متحدہ اشوک مکرجی نے کل کہا کہ گزشتہ بات چیت میں رکاوٹ بین حکومتی مذاکرات کی وجہ سے پیدا ہوئی تھی جسے اب دُور کردیا گیا ہے۔ جنرل اسمبلی کی زیرقیادت یوگینڈا کے وزیر خارجہ 69 ویں اجلاس کے صدر ہوں گے اور ہندوستان کو اُمید ہے کہ کوئی فیصلہ سلامتی کونسل میں اصلاحات کے بارے میں کرلیا جائے گا۔

یہ فیصلہ اس کارروائی کا عکاس ہوگا جو گزشتہ سال کی گئی تھی۔ جنرل اسمبلی نے فیصلہ کیا ہے کہ بین حکومتی بات چیت اس مسئلہ پر سلامتی کونسل میں بھی آئندہ 69 ویں جنرل اسمبلی اجلاس سے قبل ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک لامحدود ورکنگ گروپ سلامتی کونسل کی اصلاحات پر عمل آوری کرے گی۔ ہندوستانی سفیر نے جنرل اسمبلی کے سبکدوش ہونے والا صدر جان ایش کے قول کا حوالہ دیا جنہوں نے تیقن دیا تھا کہ اس معاملے کی دوبارہ تحقیقات کی جائے گی۔ اس میں پیشرفت ہوگی اور فیصلہ کن مباحث منعقد کئے جائیں گے۔ انہوں نے اظہارِ افسوس کیا کہ اقوام متحدہ ان کے تیقن کی تکمیل کیلئے کچھ بھی نہیں کررہی ہے۔