اقوام متحدہ سربراہ کا آئندہ ماہ دورۂ ہند

اقوام متحدہ ، 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونیو گتیرس آئندہ ماہ کے اوائل ہندوستان کا سفر کریں گے، جو عالمی ادارہ کے سربراہ کی حیثیت سے اُن کا پہلا دورہ ہوگا۔ یکم اکٹوبر کو گتیرس نئی دہلی میں نئے یو این ہاؤس کا رسمی طور پر افتتاح کریں گے۔

صومالیہ میں امریکی حملہ، 18 جنگجو ہلاک
موغادیشو، 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی صومالیہ میں امریکی فوج کے فضائی حملے میں انتہا پسند گروپ الشباب کے اٹھارہ جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ یو ایس افریقہ کمانڈ کے مطابق یہ کارروائی بندرگاہی شہر کسمایو سے کچھ فاصلے پر ذاتی دفاع میں کی گئی۔