نیویارک ۔ 21 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : امریکہ نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے فلسطینی وفد کو ویزے دینے سے انکار کردیا ۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ میں فلسطینی اتھارٹی کے سفیر ریاض منصور نے ایک بیان میںکہا کہ امریکی حکومت نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ایک اجلاس میں شرکت کے خواہاں فلسطینی وفد کو ویزہ دینے سے انکار کردیا جس کے نتیجے میں فلسطینی وفد شریک نہیں ہوسکا۔فلسطینی سفارت کار نے کہا کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے ایک اجلاس میں 6 رکنی وفد کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔
میانمار میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری
نیوا ۔ 21 ۔ جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے تفتیش کاروں نے کہا کہ بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا پناہ گزینوں نے کہا کہ میانمار میں ان کے خلاف تشدد اور مظالم جاری ہے ، جہاں نسلی اور مذہبی اقلیتوں کیلئے مکمل ماحول خطرناک بنا ہوا ہے۔ میانمار پر آزادانہ بین الاقوامی تحقیقاتی مشن کے ارکان نے کاکس بازار میں پناہ گزین کیمپ کے 5 روزہ دورے مکمل کرنے کے بعد یہاں یہ بات کہی۔تفتیشی مشن کے ارکان نے گزشتہ سال اگست میں میانمار کی راکھائن ریاست میں فوج کی کارروائی کے بعد فرار ہونے والے 7 لاکھ سے زیادہ روہنگیا پناہ گزینوں میں سے نئے ا?نے والے لوگوں سے بات چیت کی۔