اقوام متحدہ:حوثیوں کیخلاف اسلحہ کی پابندی عائد

اقوام متحدہ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن میں جاری خانہ جنگی کے مرکزی کردار حوثیوں کو اسلحہ فروخت کرنے یا مہیا کرنے پرپابندی عاید کردی ہے اور ملک کے معزول صدر علی عبداللہ صالح کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔سلامتی کونسل نے منظور کردہ قرارداد کے ذریعہ یمن کی سابق ایلیٹ ری پبلکن گارڈ کے سابق سربراہ احمد صالح اور حوثی گروپ کے سربراہ عبدالملک الحوثی کے دنیا بھر میں اثاثے منجمد کر لیے ہیں اور ان پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔