اقوال زرین

٭ خاموش اور کم گو انسان کا ہر وقت اور ہر جگہ استقبال ہوتا ہے۔
٭ غم، آدھا بڑھاپا ہے۔
٭ ہر مشکل انسان کی ہمت کا امتحان لیتی ہے۔
٭ وقت کا ہر لمحہ سونے کی طرح ہے۔
٭ خوبصورتی چند روز کی مہمان ہوتی ہے۔
٭ استاد کی مار ماں باپ کے پیار سے بہتر ہے۔
٭ جو لوگ شیطان کے دوست ہوتے ہیں، وہ نیک لوگوں کو وقت پر دھوکہ دیتے ہیں۔
٭ ظالم کے ظلم پر ہمیشہ صبر کیجئے، فتح ہمیشہ مظلوم کی ہوگی۔
٭ ہمیشہ حق کی بات کیجئے۔
٭ تعجب ہے اس شخص پر، جو شیطان کو دشمن سمجھتا ہے پھر بھی اس کی اطاعت کرتا ہے۔
٭ کوشش کرو کہ گفتگو کی ابتداء تمہاری طرف سے نہ ہوا کرے اور تمہارا کلام جواب بنا کرے۔
٭ ہر شئے کی زکوٰۃ ہے اور عقل کی زکوٰۃ ہے کہ نادانوں کی بات پر تحمل کا مظاہرہ کیا جائے۔
٭ دنیا میں لوگ ذہانت اور قابلیت کی کمی کے بجائے مستقل مزاجی کی کمی کے سبب اکثر ناکامیوں سے دوچار ہوتے ہیں۔
٭ اپنے ہارنے پر افسوس نہ کرو کیونکہ تمہاری ہار کسی کی جیت کا سبب بنتی ہے۔