نئی دہلی۔23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کئی مسلم، عیسائی اور دلت تنظیموں نے آج جنترمنتر پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ گائے کے تحفظ کے بہانے مظالم کا سلسلہ ممنوع قرار دیا جائے اور فرقہ وارانہ تشدد قانون منظور کیا جائے۔ احتجاجیوں نے ایک یادداشت صدر جمہوریہ کو پیش کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ عوام کے دستوری حقوق کے دفاع میں اہم کردار ادا کریں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مرکز کی این ڈی اے حکومت بے قصور عوام پر زبردستی مقدمے دائر کررہی ہے۔ مجلس مشاورت کے صدر نوید احمد نے گائو رکشکوں پر امتناع عائد کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ عوام کو اپنی پسند کی غذا کھانے کی آزادی ہونی چاہئے۔