نئی دہلی : جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمدنے کہا کہ یونیورسٹی کے اقلیتی کردار کو بر قرار رکھنے کے لئے دہلی کورٹ میں جاری قانونی لڑائی میں جامعہ کوئی کسر باقی رکھے گی۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کے اندر اور باہر کمیونٹی میں کچھ لوگ فرضی ، بے بنیاد اور افواہوں پر مبنی خبریں پھیلا جارہی ہے ایسی افواہیں کمیونٹی کے کچھ ساختہ لیڈر پھیلارہے ہیں اور وہ یہ کام اپنے مفادات کے لئے کر رہے ہیں جو کہ نہ درست ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے بارے میں کچھ لوگ پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہیں کہ میں ایک سال میں ریٹائر ہونے والا ہوں۔مجھے کوئی بڑا عہدہ حاصل کرنے کی لالچ نہیں ہے اور اسی لئے میں جامعہ کا دفاع نہیں کر رہا ہوں۔مجھے مختلف جگہوں پر کام کرنے کا موقع ملا ہے۔
اور میں نے ہمیشہ تعلیم وتعلم کے رشتے کو مقدم رکھا ہے۔جامعہ سے میعاد پوری کرنے کے بعد بھی میں تدریس سے ہی وابستہ رہوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ قانونی کارروائی کے ساتھ تبدیل شدہ حلف نامے کے بارے میں ایڈوانس نوٹس صرف درخواست گذار کے وکیل کو دیا گیا ، جامعہ کو اس کی کوئی اطلاع نہیں گئی۔یہ اصو ل اور قانون کے خلاف ہے۔