حیدرآباد 16 ڈسمبر ( پریس نوٹ ) ریاست کی ترقی اور بہتری اور اس کے عوام کی فلاح و بہبود کے اپنے عزم کو پیش نظر رکھتے ہوئے حکومت تلنگانہ نے اقلیتی برادری کو با اختیار بنانے کے کئی اقدامات کئے ہیں۔ ان میں اقلیتی برادری کے نوجوانوں کو مہارتوں کے فروغ کیلئے تربیت دینا بھی شامل ہے ۔ اس سلسلہ میں آندھرا پردیش بینکرس انسٹی ٹیوٹ آف رورل اینڈ انٹر پرینیور شپ ڈیولپمنٹ کے تحت تربیتی پروگرام منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس سلسلہ میں 18 ڈسمبر 2014 سے دو فبروری 2015 تک دیہی علاقوں کے تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو مختلف زمروں میں تربیت دی جائیگی ۔ موبائیل سرویسنگ کورس کا بیاچ 30 طلبا پر مبنی ہوگا جس میں شرکت کی اہلیت ایس ایس سی پاس یا اس سے زیادہ کی ہے اورا س کیلئے 18 – 30 سال عمر کے نوجوان اہل ہیں ۔ اسی طرح ایم ایس آفس ٹریننگ کیلئے انٹر پاس یا اس سے زیادہ تعلیم یافتہ نوجوان رجوع ہوسکتے ہیں یہ بیاچ 35 امیدواروں پر مشتمل ہوگا اس کی حصہ لینے کی اہلیت بھی 18 – 30 سال عمر کی ہوگی ۔ اڈوانسڈ کمپیوٹر نیٹ ورکنگ کورس کیلئے انٹر پاس اور پی سی ہارڈویر تربیت یافتہ 40 طلبا کا بیاچ ہوگا ۔ گھریلو الیکٹریشن اور زرعی پمپ سیٹ ریپیر کی تربیت کیلئے ایس ایس سی پاس یا فیل امیدوار رجوع ہوسکتے ہیں۔ یہ بیاچ 25 امیدواروں پر مشتمل ہوگا ۔ ان کورسیس کیلئے بھی 18 – 30 سال عمر کے نوجوان حصہ لے سکتے ہیں۔ تربیت حاصل کرنے والے طلبا کو مفت قیام ‘ مفت تربیت اور لیباریٹری سہولتیں فراہم کی جائینگی ۔ جہاں کہیں ممکن ہوگا پلیسمنٹ کیا جائیگا ۔ تربیت کی تکمیل پر جہاں کہیں سے یہ طلبا آتے ہیں ان کے آنے اور جانے کے ٹکٹس کے خرچ ادا کیا جائیگا ۔ انہیں سرٹیفیکٹ بھی دیا جائیگا ۔ داخلے پہلے آو پہلے پاو کی اساس پر ہونگے ۔ امیدواروں کو اپنے تعلیمی صداقتنامہ اصل اور دو زیراکس نقول ‘ تین پاسپورٹ سائز تصاویر ‘ اگر ضروری ہو تو کاسٹ سرٹیفیکٹ کی نقل اور رہائشی ثبوت جیسے راشن کارڈ یا آدھار کارڈ کی نقل داخل کرنا ہوگا ۔ تفصیلات کیلئے فون 040 – 60026850 – 60026851 یا موبائیل 9963926350 یا ویب سائیٹ www.apbired.org پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔