اقلیتی طلبہ کے لیے حکومت تلنگانہ سے رقم کی اجرائی

حیدرآباد۔/6اگسٹ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے اقلیتی طلباء کی اسکالر شپ کیلئے 20کروڑ روپئے جاری کئے ہیں۔ اس سلسلہ میں سکریٹری فینانس کے رام کرشنا راؤ نے آج احکامات جاری کئے۔ جاریہ مالیاتی سال حکومت نے اسکالر شپ کے تحت 30کروڑ روپئے مختص کئے تھے جس میں سے10کروڑ روپئے پہلے جاری کئے گئے اور آج مزید 20 کروڑ کی اجرائی سے اس اسکیم کیلئے مختص کردہ مکمل بجٹ جاری ہوچکا ہے۔ محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے اس سلسلہ میں ضروری کارروائی کے بعد بجٹ جاری کیا جائے گا۔ حکومت کو پہلے سہ ماہی کے تحت کئی اہم اسکیمات میں بجٹ کی اجرائی ابھی باقی ہے جن میں لڑکیوں کیلئے ہاسٹلس کی تعمیر اور اقامتی مدارس کا قیام شامل ہے۔ بیرون ملک یونیورسٹیز میں اعلیٰ تعلیم کیلئے اقلیتی طلبہ کو امداد سے متعلق اسکیم کیلئے 25کروڑ کی اجرائی ابھی باقی ہے۔