اقلیتی طلبہ کو حکومت کی اسکیمات سے استفادہ کا مشورہ

تلنگانہ مینارٹیز اینڈ بی سی ویلفیر کا اجلاس ، مختلف عہدیداروں کا خطاب
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ مینارٹیز اینڈ بی سی ویلفیر اسوسی ایشن کا ایک اجلاس منعقد ہوا ۔ جناب محمد غوث نے صدارت کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کے بعد مختلف تجاویز پیش کئے گئے ۔ اجلاس میں شیخ شاہدہ بیگم کارگذار صدر محمد غوث اسوسی ایٹ صدر عبدالغفار جنرل سکریٹری ، محمد محمود علی خازن اور دیگر اراکین نے شرکت کرتے ہوئے مختلف تجاویز کو اجلاس میں پیش کیا اور تمام اراکین نے مباحث کے بعد اس کو قبول کیا اور اسوسی ایشن اپنے دائرہ کار میں حکومت کی اسکیمات اور مراعات سے مسلم اقلیتی طبقہ کو بھر پور استفادہ کے لیے لائحہ عمل مرتب کرواتے ہوئے ان کو عوام الناس سے واقف کروانے کے لیے شعور بیداری مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ تلنگانہ حکومت کی اقلیتوں کے لیے چلائے جانے والی فلاحی اسکیمات شادی مبارک اسکیم ، پری میٹرک / پوسٹ میٹرک اسکالر شپس ، اقلیتی فینانس کمیشن اور حکومت کے اوورسیز اسکالر شپ سے واقف کرنے کے لیے ذمہ داریاں سونپی گئی ۔ عبدالغفار سکریٹری نے رپورٹ پیش کی ۔ اس موقع پر تمام مہمانان کی شال پوشی اور گلپوشی سے استقبال کیا گیا ۔ ۔