اقلیتی طلباء کیلئے اسکالرشپ انکم سرٹیفکیٹ لازمی نہیں

حیدرآباد۔ 23 جولائی (پریس نوٹ) ایم جے اکبر آئی ایف ایس مینیجنگ ڈائریکٹر تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹیز فینانس کارپوریشن کے مطابق مرکزی حکومت کی اسکالرشپ برائے 2015-16ء کیلئے اقلیتی طبقہ کے طلباء کو پری میٹرک، پوسٹ میٹرک اور میرٹ کم اسکالرشپ کے لئے درخواست دینے کے ساتھ سیلف ڈیکلریشن آف فیملی انکم داخل کریں۔ تحصیلدار کی جانب سے انکم سرٹیفکیٹ کے بجائے طلباء کو ازخود آمدنی کا اعلامیہ دینا ہوگا۔ اس طرح انہیں مذہب کا بھی سرٹیفکیٹ ازخود دینا ہوگا۔ اس کے ساتھ گزشتہ سال کا مارک شیٹ بھی منسلک کریں۔