اقلیتی طلباء کیلئے آج ایمسٹ کونسلنگ

حیدرآباد /5 جون ( سیاست نیوز ) ایمسٹ 2015 میں شریک طلباء و طالبات کیلئے ان کے رینک پر کس میں داخلہ ہوگا ۔ کونسا کورس بہتر ہوگا ۔ کونسلنگ کا طریقہ کار کیا ہوتا ہے ۔ کن سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہے اس کی معلومات کالج ، کورسیز پتے کے ساتھ اقلیتی طلبہ کیلئے ایمسٹ کونلسنگ پروگرام آج ہفتہ 6 جون صبح 9.30 بجے تا 12.30 بجے دن رائل ایجنسی گارڈن آصف نگر روبرو پٹرول پمپ مہدی پٹنم روڈ پر رکھی گئی ہے ۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست نگرانی کریں گے ۔ جناب ظفرجاوید چیرمین میناریٹی سنگل ونڈو کونسلنگ مہمان ہوں گے ۔ اگریکلچر یونیورسٹی اور وٹرنری کالجس کے پروفیسرس سید اسماعیل پروفیسر عبدالرحمن کورسیس میں داخلے کے تعلق بتائیں گے ۔ ہر امیدوار کو ان کے رینک کے مطابق کس میں داخلہ ملے گا بتائے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ ادارہ سیاست کی جانب سے میناریٹی سرٹیفکیٹ جو کونسلنگ میں ضروری ہے دیا جائے گا ۔ انجینئیرنگ ، میڈیکل کالجس کے پتہ اور کورسیز کی طبع شدہ کتاب بھی برائے فروخت دستیاب رہے گی ۔ ایمسٹ خراج کے انجینئیرنگ / میڈیکل کے طلبہ طالبات اپنے اسنادات کی زیراکس کے ساتھ وقت پر حاضر ہوکر رجسٹریشن کروائیں ۔ جناب احمد بشیر الدین فاروقی ، منظور احمد نے شرکت کی اپیل کی ۔ کیرئیر کونسلر ایم اے حمید کونسلنگ کا مکمل طریقہ کار بتائیں گے ۔