اقلیتی بہبود کے لیے 52 کروڑ روپئے جاری

حیدرآباد۔/22ستمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے اقلیتی بہبود سے متعلق مختلف اسکیمات پر عمل آوری کیلئے 52کروڑ 38لاکھ 58ہزار روپئے جاری کئے ہیں۔ سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے۔ مالیاتی سال 2015-16 کے منصوبہ جاتی مصارف کے تحت دوسرے سہ ماہی کا بجٹ جاری کیا گیا ہے۔ ڈائرکٹر اقلیتی بہبود کے تحت عمل کی جارہی مختلف اسکیمات کیلئے یہ بجٹ خرچ کیا جائے گا۔ ڈائرکٹر اقلیتی بہبود کو اس رقم کے حصول اور اسکیمات پر عمل آوری کیلئے خرچ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔