نئی دہلی ۔ /27 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر اقلیتی امور نجمہ ہبت اللہ نے آج اقلیتوں کیلئے شروع کردہ تمام اسکیمات کی نتیجہ خیز عمل آوری کیلئے بھرپور وکالت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومتوں کو تمام اسکیمات پر بہتر انداز میں عمل آوری کو یقینی بنانا ہوگا تاکہ اقلیتوں کی زندگیوں کو بہتر بنایا جاسکے اور مرکز کی اسکیمات حقیقی مستحقین تک پہونچیں ۔ نجمہ ہبت اللہ نے مدھیہ پردیش اقلیتی بہبود کے وزیر انتر سنگھ آریہ سے ملاقات کے دوران یہ بات بتائی ۔ آریہ نے اپنی ریاست میں اقلیتوں کیلئے نئے پروگرام شروع کرنے کی اجازت دینے کی خواہش کی تھی ۔
کئی مکانوں اور تجارتی اداروں کو نذر آتش کردیا گیا تھا۔ ان علاقوںمیں کئی دن تک کرفیو نافذ رہا تھا۔ وزیر باز آباد کاری گُنارتنے ویراکون نے کہا کہ حکومت نقصان زدہ جائیدادوں کی بحالی کیلئے 20 کروڑ روپئے مختص کرچکی ہے۔