مرکزی حکومت کے بجٹ پر مذاکرہ ‘ سرکردہ شخصیتوں کی شرکت و مخاطبت
حیدرآباد ۔ /15 مارچ (سیاست نیوز) مسلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی جانب سے مرکزی حکومت کے بجٹ 2015 ء پر مذاکراہ منعقد ہوا ۔ جس سے جناب محمد جلال الدین اکبر آئی ایف ایس ‘ جناب ایم ضیاء الدین‘ پروفیسر محمد اکبر علی خان ڈین فیکلٹی آف کامرس جامعہ عثمانیہ کے علاوہ جناب ایم ایس شبیر منیجنگ ڈائرکٹر سینسیج فینانشیل سرویس سے خطاب کیا ۔ جناب محمد جلال الدین اکبر اسپیشل آفیسر وقف بورڈ و ڈائرکٹر میناریٹی کمشنریٹ نے اپنے خطاب کے دوران ریاستی حکومت کی جانب سے اقلیتوں کی ترقی بالخصوص معاشی و تعلیمی بہتری کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے اسکیمات روشناس کرواہی ہے ان اسکیمات سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے عوام کو آگے آنے کی ضرورت ہے ۔ جناب محمد جلال الدین اکبر نے شادی مبارک اسکیم کے علاوہ فیس بازادائیگی و بینک سے مربوط قرضہ جات کی تفصیل فراہم کی ۔ جناب ضیاء الدین نے مرکزی بجٹ سے متعلق تفصیلی نوٹ پیش کیا ۔ پروفیسر اکبر علی خاں نے بجٹ کے اثرات اور اقلیتوں کو ہونے والے فوائد کے متعلق اپنے خطاب کے دوران بتایا کہ بجٹ کے مجموعی اثرات ملک کے تمام شہریوں پر مرتب ہوئے ہیں ۔ اس موقعہ پر جناب منظور احمد جوائنٹ سکریٹری مسلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے علاوہ دیگر معززین شہر موجود تھے ۔ جناب ایم ایس شبیر نے حصص بازار میں شرعی سرمایہ کاری کے متعلق تفصیلات پیش کیں ۔