ریاستی سطح پر بس دورہ کا ظہیر الدین علی خاں اور ویرا بھدرم کے ہاتھوں آغاز
حیدرآباد ۔ 6 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : اقلیتوں کے لیے علحدہ سب پلان پر قانون سازی اور بارہ فیصد تحفظات پر عمل آوری کے لیے حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے سی پی ایم نے آج قلعہ گولکنڈہ سے ریاستی سطح کے بس دورہ کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر جناب ظہیر الدین علی خاں اور سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری ٹی ویرا بھدرم نے علحدہ علحدہ طور پر مخاطب کرتے ہوئے مسلمانوں کی پسماندگی پر رنگناتھ مشرا اور سچر کمیٹی کی رپورٹس اور سفارشات سے واقف کروایا ۔ اور کہا کہ ریاست تلنگانہ کے مسلمانوں کی اکثریت معاشی طور پر پسماندگی کا شکار ہے ۔ لیکن حکومت صرف وعدوں کے ذریعہ مسلمانوں کو سبز باغ دکھا رہی ہے ۔ دوران انتخابات مختلف وعدوں سے ووٹس حاصل کیا گیا ۔ اب اقتدار کے ساتھ ہی وعدوں کو فراموش کررہی ہے ۔ ان قائدین نے مزید کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست کے اقلیتوں کے لیے بارہ فیصد تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس پر تاحال عمل آوری کا آغاز نہیں کیا اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی پہل شروع کی گئی ہے ۔ حکومت کے اس طرح کے عمل کے خلاف عوام میں شعور بیداری کا آغاز کیا گیا ہے ۔ سی پی ایم اس مطالبہ کو لے کر حکومت پر دباؤ بڑھا رہی ہے تاکہ وہ اپنے وعدوں پر عمل کریں ۔ ویرا بھدرا نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی نے ٹی آر ایس کے وعدوں پر عوام میں شعور بیداری کے لیے آج قلعہ گولکنڈہ سے بس یاترا کا آغاز کیا ہے جو کہ 16 اگست تک تلنگانہ ریاست کا دورہ کرے گی ۔ گولکنڈہ میں بس یاترا کے آغاز کے موقع پر منعقدہ جلسہ کی صدارت مسٹر ایم سرینواس نے کی اور تحریک میں شامل افراد کے ناموں کا اعلان کیا ۔ جس میں ڈی جی نرسنگ راؤ سی پی ایم ریاستی سکریٹریٹ ممبر کی صدارت میں مسرس محمد عباس ، ایم اے غیاث ، عبدالستار ، عزیز احمد خاں ، ایوب خاں ، کلیم الدین ، نذیر انصاری ، فیاض احمد ، ضیا ، سید ذاکر ، منہاج قریشی اور دیگر شامل ہیں ۔ ویرا بھدرم کے بموجب 7 اگست کو 8 بجے بس یاترا بھولکپور نزد بڑی مسجد ، مشیر آباد یکمینار چوراہا ، رام نگر ، ای سیوا چوراہا ، بتکما کنٹہ ، زم زم مسجد ، کاچی گوڑہ ، نہرو نگر ، سندر نگر ، لال باغ ، سکندرآباد کنٹونمنٹ ، کارخانہ ، مجسمہ امبیڈکر کے قریب جلسے منعقد کرتے ہوئے عوام سے قائدین خطاب کریں گے ۔ جب کہ 8 اگست کو یاقوت پورہ ، بند ناکہ ، قلندر نگر ، دبیر پورہ ، چندرائن گٹہ چوراہا روڈ ، ریتو بازار ، محمد نگر ، چارمینار بس اسٹانڈ ، گلزار حوض ، میر عالم منڈی ، مدینہ سنٹر ، بہادر پورہ چوراہا ، حسینی علم ، اعظم پورہ چمن اور اولڈ ملک پیٹ میں جلسے منعقد کریں گے ۔ اس کے علاوہ 8 اگست کو حیدرآباد ساوتھ ، 9 اگست کو بھونگیر ، جنگاؤں ، سوریہ پیٹ ، نلگنڈہ ، مریال گوڑہ ، 10 اگست کو حضور نگر ، کوداڑ ، کھمم ، پالونچہ ، کتہ گوڑم ، ایلندو 11 اگست کو محبوب نگر ، ورنگل ، حضور آباد ، کریم نگر ، رام گنڈم ، منچریال ، 12 اگست کو نرمل ، بھینسہ ، بودھن ، نظام آباد ، کاماریڈی 13 اگست کو میدک ، سنگاریڈی ، سدا شیو پیٹ ، ظہیر آباد ، تانڈور اور وقار آباد ، 14 اگست کو پرگی ، شاد نگر ، جڑچرلہ ، محبوب نگر اور ونپرتی اور 15 اگست کو ناگر کرنول ، اچم پیٹ ، کلواکرتی اور ابراہیم پٹنم کا دورہ کرتے ہوئے عوامی جلسوں کے ذریعہ شعور بیدار کریں گے ۔۔