حیدرآباد 18 ستمبر (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے اقامتی مدارس (گروکل اسکولس) میں اساتذہ کی مخلوعہ مختلف زمروں کی جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے ٹسٹ کی تاریخوں و شیڈول کو ریسیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس رکروٹمنٹ بورڈ نے قطعیت دیدی اور شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع نے کہاکہ ٹیچروں سے متعلق ٹی جی ٹی و پی جی ٹی امتحانات میں پی جی ٹی تلگو اور اردو جائیدادوں کیلئے 28 ستمبر فزیکل سائنس کیلئے 29 ستمبر، میاتھس کیلئے یکم اکٹوبر سوشیل اسٹڈیز ، بیالوجی کی جائیدادوں کیلئے 3 اکٹوبر انگلش کی جائیدادوں کیلئے8 اکٹوبر، بی جی ٹی ٹی جی ٹی کامن کیلئے 6 اکٹوبر، ٹی جی ٹی میاتھس کیلئے 11 اکٹوبر، انگلش کیلئے 12 اکٹوبر، سوشیل و بیالوجی کیلئے 13 اکٹوبر، تلگو و سنسکرت کیلئے 22 اکٹوبر، فزیکل سائنسیس کیلئے 23 اکٹوبر، سائنس ٹیچر جائیدادوں کیلئے 24 اکٹوبر کو امتحان منعقد ہوگا۔