افغان فورسز کی کارروائی ،16ہلاک

کابل۔29 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں افغان فورسزنے ایک آپریشن کے دوران داعش خراسان کے 16شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔افغان میڈیا کے مطابق افغان فورسز نے یہ آپریشن ننگرہار کے ضلع آچن میں کیا، ہلاک شدت پسند داعش خراسان کے خودکش اسکواڈ کا حصہ تھے ۔افغان میڈیا نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس آپریشن میں مارے جانے والوں میں داعش کا کمانڈر خطاب بجواری بھی شامل ہے ۔ہلاک ہونے والے یہ دہشت گرد افغانستان میں خودکش حملوں کی منصوبہ بندی اور اس حوالے سے رابطہ سازی میں ملوث تھے ۔