کابل ۔ 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ان کی فوج نے شمالی فریاب صوبہ میں طالبان کی جانب سے چلائے جانے والے جیل سے قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔ محمد عارف رضائی نے کہا کہ کل دیر گئے کی گئی کارروائی میں جن قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے وہ افغانستان کے سیکوریٹی عملہ کے ارکان کے علاوہ افغان شہری ہیں لیکن اس آپریشن کے دوران کئی ایسے قائدین پائے گئے جو دولت اسلامیہ کے جنگجو ہیں۔ یہ فوری طور پرواضح نہیں ہوا کہ فوج نے ان آئی اے ایس جنگجوؤں کے ساتھ کیا معاملہ کیا ہے۔ ازبکستان سے چار، تاجکستان سے تین اور ایک کرغستان سے تعلق رکھتے ہیں۔ طالبان اور مقامی دولت اسلامیہ کے کارکن افغان حکومت کے ساتھ نبردآزما ہے۔