افغان فوج اور طالبان میں جھڑپ، تقریب شادی میں 25 ہلاک

کابل2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں طالبان فوج کے مابین جھڑپ کے دوران شادی کی ایک تقریب میںمارٹر گولہ گرنے سے 25 افراد ہلاک جبکہ خواتین اور بچوںسمیت 50افراد زخمی ہوگئے،جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،واقعہ ہلمند کے ضلع سنگین میں پیش آیا، حکومت کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا،طالبان کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کے لیے افغان فوج ذمہ دار ہے جبکہ افغان حکام کے مطابق چہارشنبہ اور جمعرات کی درمیانی شب فوجیوں اور طالبان کے درمیان جھڑپ کے دوران ایک مارٹر گولہ شادی کی تقریب میں جا گرا۔افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہا کہ افغان فورسز اکیلے ملکی سیکورٹی کے لیے ذمہ دار ہے،آج ہماری سیکورٹی فورسز کامیابی سے اپنی خودمختاری اور ملک کی حفاظت کررہی ہیں، تفصیلات کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں طالبان فوج کے مابین جھڑپ کے دوران شادی کی ایک تقریب میںمارٹر گولہ گرنے سے 25 افراد ہلاک جبکہ خواتین اور بچوںسمیت 50افراد زخمی ہوگئے، صوبے کے پولیس ترجمان فرید احمد عبید کے مطابق 50سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ا فغان حکام کے مطابق چہارشنبہ اور جمعرات کی درمیانی شب فوجیوں اور طالبان کے درمیان جھڑپ کے دوران ایک مارٹر گولہ شادی کی تقریب میں جا گرا صوبائی کونسل کے ایک رکن بشیر احمد شاکر کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد30 تک پہنچ سکتی ہے ۔