افغان فوجی کے حملے میں ایک امریکی فوجی ہلاک ،دوسرا زخمی

کابل ۔4 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) افغان دارالحکومت میں افغان فوجی کے حملے میں ایک امریکی فوجی ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ہے۔مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے مطابق ایک داخلی حملے میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا ہے۔ بیان کے مطابق حملہ آورکو افغان فوج نے جوابی فائرنگ کر کے مار دیا۔ ہلاک کیا گیا حملہ آورافغان نیشنل ڈیفنس اور سکیورٹی فورسز کا ایک ملازم تھا۔ زخمی ہونے والے امریکی فوجی کو بگرام ایئر فیلڈ کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ نیٹو کے مطابق اس حملے کی باضابطہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ہلاک ہونے والے امریکی فوجی کی شناخت عام نہیں کی گئی ہے۔