کابل ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) افغان طالبان نے افغانستان میں موجود غیرملکی فورسز کے خلاف حملے تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہیکہ موسم بہار کے آخری سالانہ حملے آئندہ ہفتہ پیر سے شروع کردیئے جائیں گے۔ افغانستان میں تعینات ناٹو فورسیس کے لڑاکا دستے رواں برس کے آخر تک اپنے ملکوں کو لوٹ جائیں گے۔ طالبان نے اس سے پہلے ان کیلئے آخری موسم گرما کو خونریز بنانے کا اعلان کیا ہے۔ خبر رساں ادارہ اے ایف پی کے مطابق شدت پسندوں کا کہنا ہیکہ یپر سے شروع ہونے والے حملوں کے ذریعہ ملک سے ’’کافروں کی گندگی‘‘ صاف کی جائے گی۔