افغان طالبان کا حملہ ، سینئر کمانڈر ہلاک

کابل ۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے ایک عہدیدار نے کہا کہ 12 شورش پسند طالبان بشمول ایک متوازی گورنر اور ضلع سربراہ فوج اور کمانڈوز کی مشترکہ کارروائی میں شمال مشرقی صوبہ کپیسا میں ہلاک ہوگئے۔ شارین آقا فقیری نے جو شمال مغربی افغانستان کیلئے فوجی ترجمان ہیں، کہا کہ ملا نسیم مجفق طالبان کے متوازی گورنر برائے کپیسا تھے جو اس مشترکہ کارروائی کے دوران دیگر 12 عسکریت پسندوں کے ساتھ ہلاک کردیئے گئے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس اطلاع کی توثیق کی۔