واشنگٹن۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ، افغان طالبان کو دہشت گرد تنظیم نہیں سمجھتا۔ یہ ایک مسلح شورش پسندوں کا گروپ ہے۔ دولت اسلامیہ ’’دہشت گرد‘‘ تنظیم ہے۔ دونوں تنظیموں میں نمایاں فرق ہے۔ وائٹ ہاؤز کے ڈپٹی پریس سیکریٹری ایرک شلٹز نے اپنی روزانہ پریس کانفرنس میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جنگ ختم ہوچکی ہے اور مناسب اقدامات کئے جارہے ہیں۔
جلوس جنازہ پر افغان طالبان کا خودکش بم حملہ
کابل ۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) افغان عہدیدار نے کہا کہ ایک خودکش بم بردار نے قبل ازیں طالبان کے حملے میں ہلاک ہونے والوں کے جلوس جنازہ پر حملہ کیا جس میں 16 افراد ہلاک اور 39 دیگر زخمی ہوگئے۔ کل کے حملے میں ایک پولیس کمانڈر اور دیگر 3 افراد ہلاک ہوئے تھے۔