افغان صوبہ فرہ میں ہیلی کاپٹر تباہ، 25 ہلاک

کابل ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر موسمی خرابی کے سبب مغربی صوبہ فرہ میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار تمام 25 افراد ہلاک ہوگئے جن میں مغربی خطہ کے ڈپٹی کارپس کمانڈر بھی شامل ہے۔ گورنر فرہ کے ترجمان محمد ناصر مہری نے کہا کہ یہ ہیلی کاپٹر کوہستانی ضلع اتاردارا سے صبح 9:10 منٹ پر پرواز کے بعد پڑوسی صوبہ ہیرات کو روانگی کے دوران حادثہ کا شکار ہوگیا۔