افغان صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کے حامیوں کا احتجاج

کابل 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کے حامیوں نے آج کابل میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور الزام عائد کیاکہ رائے دہی میں دھاندلیاں کی گئی ہیں۔ عبداللہ عبداللہ نے کل رائے شماری کا بائیکاٹ کیا تھا اور کہا تھا کہ انتخابات میں کھل کر جعلسازی کی گئی ہے۔ افغانستان کے صدارتی انتخابات حامد کرزئی کے جانشین کے انتخاب کے لئے منعقد کئے جارہے ہیں۔ نئے صدر افغانستان کے انتخاب کے بعد پہلی بار ملک میں جمہوری طور پر اقتدار کی منتقلی عمل میں آئے گی۔ عبداللہ عبداللہ کے حریف عالمی بینک کے سابق ماہر معاشیات عبدالغنی ہیں۔