افغان سکیورٹی فورسز کا 18طالبان جنگجوئوں کی ہلاکت کا دعویٰ

کابل ، 13ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کی تازہ کارروائیوں میں 18طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے کنڑ پاروان، قندھار، لوگار، پکتیا، خوست، ہلمند اور کپسیا صوبوں میں آپریشنز کئے جن کے نتیجے میں اٹھارہ طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان آپریشنز کے دوران سکیورٹی فورسز نے صوبہ لوگار میں چار سڑک کنارے نصب بم بھی ناکارہ بنائے ہیں۔