نئی دہلی۔4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس نے آج مرکزی حکومت سے کہا کہ افغانستان میں سکھوں اور ہندوئوں کے ایک گروپ پر حالیہ دہشت گرد حملہ کی شدت کا نوٹ لیا جائے جس میں 19 لوگوں کی ہلاکت ہوئی ہے اور اس سلسلہ میں مناسب اقدامات کئے جائیں۔ ایک بیان میں آر ایس ایس کے جنرل سکریٹری سریش بھیاجی جوشی نے اس امید کا اظہار کیا کہ حکومت افغانستان حملہ آوروں کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں سخت سزاء دے گی اور دنیا کی جمہوری طاقتوں میں زور دیا کہ وہ بنیاد پرست دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے موثر اقدامات کرنے ایک ساتھ ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس افغانستان میں جلال آباد میں اسلامک انتہاپسند طاقتوں کی جانب سے ہندو اور سکھوں کو ہلاک کرنے کی غیر انسانی حرکت کی شدید مذمت کرتی ہے۔