پیرس۔ یکم مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) فرانس کے سابق وزیر دفاع آلانہ رچرڈ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصہ تک بیرونی افواج کے قیام سے کسی ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا ، 11/9 کے بعد جب امریکہ افغانستان گیا فرانس اور اتحادی اس کے ساتھ تھے بعد ازاں افریقہ میں قیام امن کیلئے فرانس کی افواج کو مالی مدد بھجوانے کیلئے فرانسیسی افواج کو افغانستان سے واپس بلوایا گیا۔امریکہ کی واپسی کے بعد اس خطے پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔ جنگ سے بھی اس خطے میں افغانستان سمیت کئی ممالک متاثر ہوئے ہیں جن میں سب سے زیادہ پاکستان متاثر ہوا ہے۔
برطانیہ میں نقاب پر پابندی لگانے کنزرویٹو رکن کا مطالبہ
لندن۔ یکم مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کنزرویٹو پارٹی کے رکن پارلیمنٹ فلپ ہولوبون نے مطالبہ کیاہے کہ مسلمان خواتین کو عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے کی اجازت نہ دی جائے انھوں نے منطق پیش کی کہ اسلام میں خواتین کا چہرہ ڈھانپنا ضروری نہیں ہے۔ فلپ ہولوبون ایک بل پیش کررہے ہیں جس میں چہرے پر نقاب ڈالنے خاص طورپر مسلمان خواتین کے نقاب یا کنٹوپ پہننے پر پابندی عائد کرنے کو کہاگیا ہے۔چہرے کو ڈھانپنے کی ممانعت نامی بل پیش کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ نے اس بات پر معذرت کی ہے کہ ان کی مہم کے نتیجے میں یہ موقع آیا ہے۔ انھوںنے کہا کہ میرے حلقہ انتخاب اور بالعموم پورے ملک میں عام مقامات پر چہرہ ڈھانپ کر نکلنے والی خواتین کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے تشویش میں اضافہ ہورہا ہے کیونکہ اس سے لوگ خوفزدہ ہوجاتے ہیں ۔