اسلام آباد ۔ 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک اعلیٰ سطحی افغان وفد جس کی قیادت قومی سلامتی مشیر کررہے ہیں، نے پاکستان کے سیویلین اور فوجی عہدیداروں سے سیکوریٹی اور قیام امن کے عمل کے موضوعات پر پاکستان میں طالبان سے بات چیت کی جبکہ آئندہ ماہ افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔