افغانستان کے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ میں کامیابی کا غنی کو یقین

کابل۔ 27؍اپریل (سیاست ڈاٹ کام)۔ افغانستان کے صدارتی امیدوار اشرف غنی نے آج عہد کیا کہ دوسرے مرحلہ کے ابتدائی انتخابی نتائج کے بعد دوبارہ انتخابی مرحلہ کا آغاز ہوچکا ہے۔ امکان ہے کہ اس مرحلہ کے دوران طالبان عسکریت پسند حملہ کریں گے۔ ایک اور مہنگے اور امکانی طور پر پُرتشدد انتخابات کے نتیجہ میں افغانستان کے دونوں حریف امیدواروں کے درمیان آئندہ ہفتوں میں سخت مسابقت دیکھی جائے گی۔ دونوں امیدواروں نے اقتدار میں شراکت داری کے معاہدہ کے امکانات کو مسترد کردیا ہے۔ غنی کو 31.5 فیصد اور سابق وزیر خارجہ عبداللہ عبداللہ کو 44.9 فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔