افغانستان : کئی ٹن دھماکو مادوں کی لاری ضبط

کابل ۔ 6اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کے محکمہ سراغ رسانی کے عہدیداروں نے آج کابل میں ایک لاری ضبط کرلی جس پر 16ٹن سے زیادہ دھماکو مادے ایسے ڈبوں میں پوشیدہ تھے جن پر پولٹری فیڈ تحریر کیا گیا تھا ۔ چند ماہ قبل ایک ایسی لاری میں پھٹ پڑنے والے بم کے دھماکے سے کم از کم 150 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ آج ضبط کی جانے والی لاری اگربتیوں کے ساتھ پاکستان سے آرہی تھی ۔ محکمہ سراغ رسانی نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ اس لاری میں سفر کرنے والے 5افراد گرفتار کرلئے گئے ہیں اور لاری سے بم سازی کے دھماکو مادے خودکش جیاکٹیں اور کابل میں دہشت گرد سرگرمیوں میں زیر استعمال دیگر اشیاء ضبط کی گئی ہیں ۔