افغانستان: ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل مکمل نتائج کا اعلان کچھ دنوں کیلئے موخر

کابل ، 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں حکام کے مطابق ملک میں ہونے والے صدارتی انتخاب کیلئے ڈالے گئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ تاہم اس کے نتائج کا اعلان کچھ دنوں تک نہیں کیا جائے گا۔ اس سے پہلے افغانستان کے صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ نے انتخابات کی دوبارہ گنتی کے دوران دھاندلی کے خدشات پر اپنی ٹیم کو واپس بلا لیا تھا۔ ان کے حریف اشرف غنی نے بھی اقوامِ متحدہ کی درخواست پر اپنی ٹیم کو واپس بلا لیا تھا۔ افغان صدارتی انتخابات کے دونوں امیدوار ایک دوسرے پر دھاندلی کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔