افغانستان میں 13 طالبان جنگجو ہلاک

قلات۔ 12دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے جنوبی صوبے زابل کے شورش زدہ ضلع میزان میں گزشتہ ہفتے سکیورٹی فورس نے کم از کم 13 طالبان جنگجوؤں کو مار گرایا جبکہ پانچ دیگر زخمی ہو گئے ۔ پولس کے مطابق ضلع میزان میں طالبان کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے دوران ہفتے بھر میں کم از کم 13 جنگجو ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اس دوران اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کے ذخیرے اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئیں۔ فی الحال طالبان کی طرف سے اس سلسلے میں کوئی رد عمل نہیں آیا ہے ۔