افغانستان میں ہلاک دو ہندوستانی سیکوریٹی گارڈس کو امریکی اعزاز

واشنگٹن ۔ 4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے افغانستان میں خودکش بم حملہ میں ہلاک دو ہندوستانیوں کو اعزاز سے نوانْ کا فیصلہ کیا ہے جو ایک خانگی امریکی فوجی کنٹراکٹر کے لئے سیکوریٹی گارڈس کے طور پر برسرکار تھے۔ پاؤکٹامن اور رویندر پرمبتھ ان چھ سیکوریٹی گارڈس میں شامل تھے جو ڈائن کارپ انٹرنیشنل کے لئے بیورو آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء انفورسمنٹ افیئرس کی جانب سے اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ گذشتہ سال 22 جولائی کو کابل کیمپ گبسن میں موٹر سائیکل پر سوار خودکش بم حملہ آور کے حملہ میں مذکورہ دونوں ہندوستانی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ اسی حملہ میں دو نیپالی سیکوریٹی گارڈ گنگالمبو اور انیل گرونگ بھی ہلاک ہوگئے تھے اور امریکی حکومت نے ان دونوں کو بھی بعداز مرگ اعزاز سے نوازا ہے جبکہ مابقی دو سیکوریٹی گارڈس کا تعلق فجی اور کنیا سے تھا۔