افغانستان میں فوجی کارروائی ، 32طالبان ہلاک

کابل،28مارچ (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں 32 طالبان مارے گئے ۔ذرائع نے بتایا کہ افغانستان کی خصوصی فورسز نے ہلمند اور پکتیکا کے علاقوں میں طالبان کے خلاف زمینی اور فضائی کارروائیاں کیں۔افغان ملٹری کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں آپریشن کے دوران ضلع ہلمند کے نہر سراج میں طالبان کے 30 جنگجو ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ۔ دوسری جانب ضلع پکتیکا کے مقام برمل میں افغان فورسز کی بمباری میں 2 طالبان جنگجو مارے گئے ، طالبان کی جانب سے ان کارروائیوں پر کوئی ردعمل ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے ۔