قندھار ۔ 27مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) افغان عہدیدار کے بموجب ایک خودکش طالبان بم حملہ میں کم از کم 2 فوجی ہلاک ہوگئے ۔ جنوبی صوبہ ہلمند کے گورنر کے ترجمان عمرزواک نے کہا کہ دیگر4 فوجی اس حملہ میں زخمی ہوگئے ۔ اس حملہ میں ایک زبردست دھماکہ ہوا تھا ‘ جس کی آواز کافی دور تک سنائی دیں ۔ طالبان نے ہلمند میں طاقتور اضلاع پر قبضہ کرلیا ہے ۔ اس نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی ۔