افغانستان میں زمین کھسکنے سے 52 افراد ہلاک

کابل ۔ 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) زبردست پیمانہ پر شمال مشرقی افغانستان کے دورافتادہ صوبہ میں زمین کھسکنے کے واقعات سے کم از کم 52 افراد ہلاک ہوگئے۔ صوبائی گورنر شاہ ولی اللہ ادیب کے بموجب صوبہ بدخشاں باقی ملک سے کٹ کر الگ تھلگ ہوگیا ہے۔ برف پوش ہے اور صرف طیاروں کے ذریعہ ہی وہاں تک رسائی ممکن ہے۔ نمایاں طور پر بچاؤ کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔