کابل 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی سرحد کے قریب واقع افغان صوبہ خوست میں احتجاجی مظاہرے کے دوران خودکش حملے میں کم ازکم 20افرادجاں بحق اور 50زخمی ہوگئے جنہیں ہاسپٹل منتقل کردیاگیا۔اطلاعات کے مطابق مظاہرین بدعنوانیوں کی وجہ سے خوست کے گورنر کو عہدے سے ہٹانے کے لئے احتجاج کررہے تھے کہ اس دوران خود کش بمبارمظاہرین میں داخل ہوگیااوراپنے آپ کو دھماکہ سے اُڑالیا جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں افغان رکن پارلیمنٹ ہمایوں بھی شامل ہے۔پولیس اور ہاسپٹل انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔صوبہ ہلمند میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں صوبائی پولیس سربراہ ہلاک ہوگئے۔ وہ طالبان کے ایک حملے سے متاثرہ جگہ کے دورے پر جارہے تھے کہ اْن کی کار دھماکہ کا نشانہ بن گئی ۔