افغانستان میں خودکش بم دھماکہ طالبان کی خونریز جارحیت

کابل ۔ 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) خودکش حملہ آوروں نے آج کابل میں ناٹو کے فوجیوں اور ایک پولیس ہیڈکوارٹر کو شورش زدہ جنوبی افغانستان میں حملوں کا نشانہ بنایا جن سے 3 افراد ہلاک اور کم از کم 7 زخمی ہوگئے جبکہ طالبان نے موسم سرما کی اپنی خونریز جارحیت کا آغاز کردیا ہے۔ جس میں کمی کے کوئی آثار نہیں ہیں۔ یہ ایک طاقتور بم دھماکہ افغانستان کے دارالحکومت کے مضافات میں سنا گیا۔ ایک خودکش کار بم دھماکہ ناٹو کے فوجی قافلہ کے قریب ایرپورٹ کی شاہراہ پر امریکی سفارتخانہ سے تقریباً 500 میٹر کے فاصلہ پر ہوا جس میں کم از کم ایک افغان شہری ہلاک اور تقریباً 20 زخمی ہوگئے۔ چند گھنٹوں بعد کم از کم 2 شہری ہلاک کردیئے گئے جبکہ ایک خودکش ٹرک بم پولیس ہیڈکوارٹر لشکرگاہ کے باب الداخلہ پر دھماکہ سے پھٹ پڑا۔ یہ صوبہ ہلمند کا دارالحکومت ہے۔