ہرات۔8 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں ہفتہ کے روز سڑک کنارے بم دھماکے سے تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ صوبائی حکومت کے ترجمان جیلانی فرہاد نے بتایا کہ یہ واقعہ آج صبح ساڑھے سات بجے ضلع گوجرا کے کورت سوفلی گاؤں کے پاس ایک گاڑی سڑک کنارے نصب طاقتور دھماکہ خیز مواد کی زد میں آ گئی۔ دھماکے سے گاڑی کے پرخچے اڑ گئے ، جس سے اس میں سوار ایک ہی خاندان کے تین نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ انہوں نے اس دھماکہ کے لئے طالبان کے گروپ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔ طالبان جنگجو سکیورٹی فورس کو نشانہ بنانے کے لئے سڑک کنارے بم اور بارودی سرنگوں کا استعمال کرتے ہیں۔