افغانستان میں بس پر فائرنگ سے 13 افرادجاں بحق

کابل ۔ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میںمسلح افراد کی بس پر فائرنگ سے 13 مسافر ہلاک ہوگئے۔واقعہ جنوبی صوبے واردک میں پیش آیا۔ ترجمان صوبائی گورنر کے مطابق مسلح افراد کے ایک گروہ نے بس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت تیرہ مسافر جاں بحق ہوگئے۔حکا م کا کہنا ہے کہ بس پر حملے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔