واشنگٹن ۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما نے افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واشنگٹن میں افغان ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اوباما نے کہا کہ افغانستان میں 9,800 امریکی فوجی جاریہ سال کے اواخر تک برقرار رہیں گے۔ افغانیوں کے حقوق اور تشخص کے لیے امریکہ ، افغانستان کے ساتھ اتحاد برقرار رکھے گا۔ وائٹ ہاؤز نے کہا کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد کا قطعی فیصلہ جاریہ سال کے آخر میں کیا جائے گا۔