افغانستان :منی بس میں دھماکہ، 16 ہلاک

قندھار، 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افغانستان کے شہر قندھار میں آج سیکیورٹی چوکی کے قریب منی بس میں ایک بڑا دھماکہ ہوا۔سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ دھماکہ ہونے سے وہاں دھویں اور گرد کا غبار دیکھا گیا ، جس میں 16 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔ اب تک دھماکہ کی وجوہات کا پتہ نہیں چلا۔