کابل۔25 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے شمالی صوبے جوزجان میں داعش کے جنگجوؤں کے ایک حملے میں ایک پولیس کمانڈر کی اہلیہ اور دس پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔صوبہ جوزجان کے گورنر کے ترجمان محمد رضا غفوری نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ان پولیس افسر پر جمعے کو ایک مسجد سے باہر نکلتے ہوئے حملہ کیا گیا تھا۔ پولیس کمانڈر کی اہلیہ جب اس حملے کی خبر سن کر جائے وقوعہ پر پہنچیں تو حملہ آوروں نے انھیں بھی گولی مار کر ہلاک کردیا۔واضح رہے کہ داعش سے وابستہ جنگجو افغانستان کے مشرقی علاقوں میں زیادہ فعال ہیں ۔
لیکن حالیہ مہینوں کے دوران میں انھوں نے جنگ زدہ ملک کے شمالی علاقوں میں بھی افغان سکیورٹی فورسز پر حملے شروع کردیے ہیں اور وہ دوسری کارروائیاں بھی کررہے ہیں۔