افغانستان حکومت طالبان کے مماثل نہیں

اقوام متحدہ 27 جون (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستان نے پُر زور انداز میںکہا کہ وہ اس بات کی توثیق نہیں کرتا کہ حکومت افغانستان ،افغانستان کے طالبان کے مماثل ہیں۔ حکومت ہند نے کہا کہ دہشت گردی نسل کی بنیاد پر نہیں ہے اور امن کیلئے افغانستان میں بھی عظیم ترین خطرہ ہے جبکہ افغانستان تاریخی تبدیلی کے دہانہ پر ہے۔ سلامتی کونسل میں ہندوستان کے مستقبل کار گذار نمائندہ و سفیر بھگونت سنگھ بشنوئی نے افغانستان اقوام متحدہ کا امدادی مشن کے موضوع پر مباحث میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت افغانستان کو سابق طالبان حکومت کے عناصر کے مماثل قرار دینے کی ہندوستان کبھی بھی توثیق نہیں کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان افغان عوام اور حکومت کی مدد کرنے کا ’’غیر متزلزل‘‘ عہد کئے ہوئے ہیںاور چاہتا ہے کہ افغانستان کو ایک پرامن ،تکسیری ،جمہوری اور خوشحال ملک بنادے ۔ ہندوستان افغانستان میں اپنی اس حکمت عملی سے دستبردار نہیں ہوگا ۔ ہندوستان مفاہمت کے عمل کو برقرار رکھنے میں یقین رکھتا ہے ۔ افغان زیر قیادت افغان ملکیت اور افغان زیر کنٹرول حکومت افغانستان کی تعمیر کرنا چاہتا ہے جو متفقہ حدود کی خلاف ورزی نہ کرے۔