افغانستان : اسٹیڈیم کے قریب کار بم دھماکہ ، 23 افراد ہلاک

کابل ۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک عہدیدار کے بموجب 12 افراد ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے جبکہ کار بم دھماکہ افغانستان کے صوبہ ہلمند میں اسپورٹس اسٹیڈیم کے روبرو کیا گیا۔ صوبہ کے محکمہ صحت کے سربراہ امین اللہ عابد نے کہا کہ 12 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو لشکرگاہ کے ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا ہے۔