نئی دہلی 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )افراط زر کے مسلسل دباؤنے قیمتوں میں اضافہ کی شرح کو ماہ فروری میں ریکارڈ منفی 2.06 تک نیچے کردیا ۔ اس طرح مسلسل چار ماہ سے افراط زر منفی زون میں ہے ۔ اس کی ایک اہم وجہ سستی غذائیں ‘ایندھن اور مینو فیکچرنگ اشیاء ہیں ۔ ان حالات میں صنعتی شعبہ کو شرح سود میں مزید کمی کی توقع بڑھ گئی ہے ۔ ہول سیل پرائز انڈیکس پر افراط زور کی شرح جنوری میں 0.39 ‘ڈسمبر میں 0.50 اور نومبر میں 0.17 تھی ۔ فروری 2014 میں یہ 5.03 فیصد تھی ۔ افراط زر کی شرح میں ریکارڈ گراوٹ کے باعث صنعتی شعبہ نے شرح سود میں مزید کمی لانے کی مانگ کی ہے تا کہ صنعتی ترقی میں مدد مل سکے ۔ ماہرین نے تاہم خبردار کیا ہیکہ جاریہ ماہ غیر موسمی بارش نقصاندہ ثابت ہوسکتی ہے اور غذائی افراط زر کی شرح میں گراوٹ زیادہ عرصہ تک برقرار نہیں رہے گی ۔ شاید یہی وجہ ہیکہ ریزرو بینک شرح سود میں فوری کمی سے گریز کردیا ہے ۔