افراط زر کی شرح صفر ،گراوٹ کا رجحان برقرار

نئی دہلی 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )ہول سیل شرح افراط زر نومبر میں صفر سطح تک پہنچ گئی ہے جو تقریبا ساڑھے پانچ سال میں اب تک کی سب سے کم ہے غذائی اشیاء ،ایندھن اور مینوفیکچرنگ اشیاء کی قیمت میں گراوٹ کے باعث افراط زر کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔ہول سیل پرائز انڈکس کی بنیاد پر افراط زر کی شرح اکٹوبر 2013 میں 1.77 اور نومبر میں 7.52 فیصد تھی۔ حکومت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق غذائی افراط زر کی شرح میں تقریبا 3 سال میں نمایاں کمی واقع ہوئی اور یہ 0.63 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔ ماہ مئی سے غذائی افراط زور میں مسلسل گراوٹ آرہی ہے ۔ہول سیل پرائز انڈیکس افراط زر میں شائد پہلی مرتبہ صفر شرح دیکھی گئی۔