افراط زر کی اگسٹ میں سب سے کم شرح 4.53 فیصد

نئی دہلی 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہول سیل قیمتوں کی بنیاد پر افراط زر اگسٹ میں غذائی اشیاء بالخصوص ترکاریوں کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے گھٹ کر 4 ماہ کی سب سے نیچی شرح 4.53 فیصد ریکارڈ ہوئی۔ ہول سیل پرائس انڈکس (ڈبلیو پی آئی) کی اساس پر افراط زر جولائی میں 5.09 فیصد اور گزشتہ سال اگسٹ میں 3.24 فیصد ری کارڈ کیا گیا تھا۔ جمعہ کو جاری کردہ سرکاری مواد کے مطابق غذائی اشیاء نے اگسٹ 2018 ء میں افراط زر کو 4.04 فیصد تک گھٹایا۔ گزشتہ ماہ اِس زمرہ میں کمی 2.16 فیصد رہی تھی۔

میرٹھ میں بی ایس پی لیڈر کا قتل
میرٹھ 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش میں میرٹھ کے موانا روڈ علاقے میں مسلح افراد نے بہوجن سماج پارٹی لیڈر کو گولی مار کر قتل کر دیا۔پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ بی ایس پی لیڈر گڈو چودھری پر جمعرات کے روز چار شرپسندوں نے حملہ کیا۔ جان بچانے کے لئے بی ایس پی لیڈر نے اے ٹی ایم سنٹر میں پناہ لی لیکن بدمعاشوں نے ان پر گولیاں چلانی شروع کردیں جس سے ان کی برسرموقع موت ہوگئی۔
عینی شاہدین کے مطابق واقعہ کے وقت پولیس کی پٹرولنگ پارٹی قریب ہی موجود تھی۔